Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے ہرا دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے ہرا دیا

پالی کیلے: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سُپر 8 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے باآسانی شکست دیدی۔147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 16.4 اوورز میں 95 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شاناکا 30 رنز کیساتھ نمایاں رہے، کامیندو مینڈس نے 13اور ویلا لاگے نے 10رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔قبل ازیں پالی کہلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں انگلش ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس نے 21 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔سری لنکا کی بولنگ میں دنتھ ویلالاگے نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مہیش تھیکشنا اور دلشن مدھوشنکا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ دشمانتھا چمیرا نے ایک وکٹ لی۔واضح رہے کہ اس گروپ میں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے سبب منسوخ ہوا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *