Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات میں اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات میں اضافہ

کراچی:غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات میں اضافے سے متعلق اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26-2025 کے ابتدائی 7 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق 7 ماہ کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 27.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ مالیاتی شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی واپسی 371.33 ملین ڈالر رہی، جبکہ توانائی کے شعبے میں یہ رقم 400.19 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔مزید بتایا گیا کہ سب سے زیادہ منافع کی واپسی برطانیہ کو 442.76 ملین ڈالر اور چین کو 413.11 ملین ڈالر کی گئی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان رقوم کی بیرون ملک منتقلی میں اضافے کی بنیادی وجہ بہتر معاشی اور صنعتی سرگرمیاں ہیں جس سے کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ہوا اور ساتھ ہی منافع کی واپسی پر حکومتی پابندیوں کا خاتمہ بھی ایک اہم عوامل ہے ۔موجودہ شرحِ نمو کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں مالی سال کے اختتام تک منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی 2 ارب ڈالر کی حد سے تجاوز کر جانے کا قوی امکان ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *