Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کے پاس افغانستان کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں: طارق فضل چوہدری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کے پاس افغانستان کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں: طارق فضل چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغانستان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں جو فضائی حملے کیے ہیں، اس حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں رکھوں گا۔طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان کے تین صوبوں پر فضائی حملے کیے گئے ہیں، افغانستان میں جو دہشت گردی کی تربیت گاہیں موجود ہیں، اس حوالے سے افغانستان کو آگاہ کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سارے معاملہ پر دوحہ میں مذاکرات کیے گئے ہیں، مذاکرات میں افغانستان نے 10 ارب مانگے اور کہا گیا کہ ہم ان دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو کہیں اور منتقل کر دیں گے۔طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری صرف ایک ڈیمانڈ ہے کہ افغانستان سے دراندازی ختم کی جائے، ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔وزیرپارلیمانی امور نے کہا کہ اب ہم صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے، بھرپورجواب بھی دیں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *