Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھکر: داجل چیک پوسٹ پر خود کش حملہ،2 پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھکر: داجل چیک پوسٹ پر خود کش حملہ،2 پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

بھکر:پنجاب کے ضلع بھکر کی داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملہ میں 2 پولیس اہلکار شہید، 1 زخمی ہوگیا۔ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے مطابق پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والے دریا کے پل پر واقع پنجاب پولیس کی داجل چیک پوسٹ پر افطار کے وقت حملہ ہوا۔شہزاد رفیق اعوان کا کہنا تھا کہ حملے میں 2 پولیس اہلکار فہیم اورشہباز شہید ہوگئے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہیں جب کہ زخمی کانسٹیبل ارشد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی آئی جی پنجاب عبدالکریم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بہترین ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے، ہمارا ہر جوان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *