Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
طارق فضل چودھری کی عمران خان کی آنکھ کے معائنے سے متعلق وضاحت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

طارق فضل چودھری کی عمران خان کی آنکھ کے معائنے سے متعلق وضاحت

اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔طارق فضل چوہوری نے کہا کہ حکومت نے تمام قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی انتظامات میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا، پہلے پروسیجر کے بعد بینائی میں بہتری آئی تھی جس کے بعد ماہر معالجین نے دوسرے پروسیجر کی سفارش کی۔وفاقی وزیر کے مطابق آج دوسرا طبی عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا اور میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔طارق فضل چوہدری نے مزید بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تیسرا انجیکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا، ہر قیدی کو قانون کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں بھی تمام انتظامات شفاف اور ضابطے کے مطابق کیے گئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *