Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی ایئر کرافٹ کیریئر جیرالڈ فورڈ کریٹ سے اسرائیل کی جانب روانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی ایئر کرافٹ کیریئر جیرالڈ فورڈ کریٹ سے اسرائیل کی جانب روانہ

واشنگٹن: امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ یونانی جزیرےکریٹ سے اسرائیل کی جانب روانہ ہوگیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی طیارہ بردار جہاز جمعے تک اسرائیل کی بندرگاہ حیفا پہنچے گا۔امریکی حکام کے مطابق امریکا اپنے 12 ایف 22 لڑاکا طیارے بھی اسرائیل بھیج چکا ہے، امریکا نے پہلی بار اسرائیل میں اپنے لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اور پنٹاگون نےامریکی لڑاکا طیاروں کی اسرائیل میں تعیناتی کی تصدیق نہیں کی۔خیال رہے کہ امریکی ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کررہا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے 19 فروری کو ایران کو معاہدہ کرنےکےلیے10 سے 15 روز دیے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *