Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قومی ہاکی ٹیم سلیکشن کی ذمہ داری سمیع اللہ خان کے سپرد تقرری پی ایچ ایف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر عمل میں لائی گئی ،مقصد ہاکی کو پھر زندہ کرنا، ٹیم کارکردگی کو بہتر بنانا ہے نوجوان پلیئرزکی تلاش اور انکی تربیت کیلئے تعلیمی اداروں میں اقدامات کا اعادہ،کھیل کو عروج پر لیجانے کیلئے پرعزم ہیں،صدر پی ایچ ایف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قومی ہاکی ٹیم سلیکشن کی ذمہ داری سمیع اللہ خان کے سپرد تقرری پی ایچ ایف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر عمل میں لائی گئی ،مقصد ہاکی کو پھر زندہ کرنا، ٹیم کارکردگی کو بہتر بنانا ہے نوجوان پلیئرزکی تلاش اور انکی تربیت کیلئے تعلیمی اداروں میں اقدامات کا اعادہ،کھیل کو عروج پر لیجانے کیلئے پرعزم ہیں،صدر پی ایچ ایف

اسلام آباد:پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپین سمیع اللہ کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے لیجنڈری اولمپین اور فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور سمیع اللہ خان کو پاکستان مینز ہاکی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے ۔یہ تقرری پی ایچ ایف کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر عمل میں لائی گئی ہے ، جس میں دنیائے ہاکی کے عظیم کھلاڑی حسن سردار اور اصلاح الدین صدیقی شامل ہیں۔تقرری پی ایچ ایف کی اس وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں ہاکی کو ایک بار پھر زندہ کرنا، نچلی سطح پر کام کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ۔اس سلسلے میں فیڈریشن نے ایک جامع روڈ میپ بھی جاری کیا ہے ۔ جس میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیم تشکیل دینے کیلئے سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ اور سپورٹ سٹاف کے ساتھ ٹیم کے نئے ڈھانچے کا قیام ہے ۔اسکے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے باقاعدہ شیڈول کی تیاری بھی کی جارہی ہے جبکہ امپائرز اور آفیشلز کے لیے جدید ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔پی ایچ ایف نے ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش اور ان کی تربیت کے لیے تعلیمی اداروں میں ہاکی کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کا اعادہ کیا ہے ۔فیڈریشن سکولوں اور کالجوں کی سطح پر ہاکی کو فروغ دینے ، انٹر سکول اور انٹر کالجیٹ مقابلوں کے انعقاد اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک ہائی پرفارمنس سینٹر کے قیام پر بھی کام کر رہی ہے ۔اس حوالے سے صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان ہاکی کو دوبارہ بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *