Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالرکی قدر میں کمی کارجحان،تولہ سونا1300روپے مہنگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالرکی قدر میں کمی کارجحان،تولہ سونا1300روپے مہنگا

کراچی:انٹربینک میں بدھ کوبھی ڈالر کی قدرگھٹ گئی ،ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1پیسے کی کمی سے 279.51 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 185 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار 300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 114 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار44 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 268 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 554 روپے ہوگئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *