Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی سینیٹر نے ایران پر حملہ غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی سینیٹر نے ایران پر حملہ غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا

واشنگٹن: امریکی سینیٹر ایڈورڈ مارکی نے ٹرمپ کے ایران پر حملے کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا۔امریکی سینیٹر ایڈورڈ مارکی نے کہا کہ حملہ کانگریس کی منظوری کے بغیر کیا گیا، امریکی شہریوں کیلئے خطرناک ہے۔ایڈورڈ مارکی کا کہنا تھا کہ کارروائی علاقائی جنگ میں شدت پیدا کرے گی، خطے میں موجود امریکی فوجیوں و شہریوں کیلئے سنگین خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری خطرے کو مسلسل بڑھا چڑھا کر پیش کیا، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اعتراف کیا کہ ایران یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا۔ایڈورڈ مارکی نے کہا کہ حملے سے پہلے اور اب بھی سفارتی حل کا موقع موجود ہے، اگر ٹرمپ نے جنگ نہ روکی تو کانگریس کو مداخلت کرنی چاہئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *