تہران: امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، آیت اللہ خامنہ ای کے دفاتر کے قریب ابتدائی حملہ کیا گیا، صدارتی دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا، تہران سمیت کئی شہروں میں سمندر اور فضا سے 30 مقامات پر میزائل داغے، میناب میں سکول پر حملے سے طالبات سمیت 53 جاں بحق ہو گئے، ایران نے بھی فتح خیبر کے نام سے جوابی حملہ کر دیا جس سے اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا ہے۔امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے کیے جا رہے ہیں جبکہ ایران بھی بھرپور جواب دے رہا ہے، برطانیہ نے وضاحت کی ہے کہ برطانیہ اس حملے میں شامل نہیں ہے، جرمنی نے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی حملے سے آگاہ تھا جبکہ یوکرینی وزارت خارجہ نے ایرانی عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ امریکی اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے کئی سینئر کمانڈر اور سیاسی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔امریکی سرپرستی میں اسرائیل نے عراق پر بھی حملہ کر دیا، بغداد میں حاشد شعبی پی ایم ایف ہیڈکوارٹرز پر اسرائیلی حملہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہوائی آپریشن معطل کر دیئے گئے ہیں۔ایران نے اسرائیل کے خلاف فتح خیبر کے نام سے آپریشن شروع کر دیا، اسرائیل پر 75 میزائل داغے گئے، بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، پورے اسرائیل میں سائرن بج گئے، اسرائیل کے شمالی علاقے حفیضہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، مقبوضہ بیت المقدس میں بھی دھماکے ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا ہے، ایران نے وسیع پیمانے پر ڈرون اور میزائل چلا دیئے، دارالحکومت تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکے ہوئے ہیں، قطر کی فضائی حدود میں ایرانی میزائل تباہ کیے گئے، ابوظہبی میں بھی زور دھماکے ہوئے ہیں جبکہ بحرین میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں، بحرین میں امریکی اڈے اور امریکی نیوی کے پانچویں بیڑے کو نشانہ بنایا گیا۔قطریاتی نشریاتی ادارے کے مطابق کویت میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ابوظہبی اور دبئی میں مزید دھماکے ہوئے ہیں۔ ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے جوابی وار میں 5 اہم امریکی فوجی اڈوں پر میزائل برسائے گئے، نشانہ بننے والے اڈوں میں العدید ایئر بیس قطر، السالمیہ بیس کویت شامل ہیں۔ الظفرہ ایئر بیس یو اے ای بھی ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنا، امریکی اڈہ بحرین اور کنگ حسین ایئر بیس اردن بھی شامل ہیں، ایرانی حملوں کے بعد کویت، بحرین اوریو اے ای میں سائرن بجتے رہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں ایک ایشیائی شہری ہلاک بھی ہوا ہے۔
امریکی و اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کی اسرائیل اور خلیجی ممالک میں فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش

Leave a Reply