Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران پر اسرائیلی حملے کے پس پردہ بھارت کا منافقانہ کردار بے نقاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران پر اسرائیلی حملے کے پس پردہ بھارت کا منافقانہ کردار بے نقاب

اسلام آباد: ایران پر اسرائیلی حملے کے پس پردہ بھارت کا منافقانہ کردار بے نقاب گیا۔انتہا پسند سفاک مودی نے اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے دوست اور دشمن کا فرق بھی مٹادیا،اسرائیلی فوج کے افسر اسٹیو کوہن نے بھارت کے ری پبلک ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف کارروائی صرف مغرب کی جانب سے نہیں بلکہ اس میں بھارتی ایماء بھی شامل ہے۔اِسی طرح انٹرویو کے دوران اسرائیلی فوج کے افسر نے بھارت کو اسرائیل کا قریبی اتحادی قرار دیا۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ مودی کا دورہ اسرائیل اور افغانستان کی مبینہ انٹیلی جنس مدد ایران کے ساتھ دونوں ممالک کی تاریخی غداری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا یہ شرمناک رویہ اس کی منافقانہ خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، سفاک و منافق مودی کی دوغلی پالیسیوں نے پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونک دیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *