Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران میں حملوں کیخلاف آپ کے ساتھ احتجاج کے لئے تیار ہوں: محسن نقوی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران میں حملوں کیخلاف آپ کے ساتھ احتجاج کے لئے تیار ہوں: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران میں حملوں کے خلاف آپ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کے لئے تیار ہوں۔وفاقی دارالحکومت میں اہل تشیع کے علمائے کرام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر مسلمان کا غم و غصہ بجا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں اور پوری حکومت آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کے لئے تیار ہوں، ہم سب ایک ہیں، دشمن ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرانا ہے، علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی ہے۔مزید برآں محسن نقوی نے مزید کہا کہ مظاہرین صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن احتجاج کریں اور اس ضمن میں علمائے کرام مظاہرین کی رہنمائی کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *