Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حملے میں اب تک ایران کے 48 رہنما مارے جاچکے : ٹرمپ کا دعویٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حملے میں اب تک ایران کے 48 رہنما مارے جاچکے : ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حملے میں اب تک ایران کے 48 رہنما مارے جا چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ نہ کرتے تووہ 2ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا لیتا، کسی چیز کے بارے میں فکر مند نہیں، چیزیں ٹھیک چل رہی ہیں، میں بس وہی کرتا ہوں جو درست ہے۔
قبل ازیں ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں علم ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے، ہمارے اڈوں پر ایرانی حملوں کی شدت توقعات سے کم تھی، ایران کے مسئلے کا سفارتی حل اب پہلے سے زیادہ آسان ہوگا۔دوسری جانب امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ صدرٹرمپ کےحکم پر آپریشن ایپک فیوری شروع کیا، یہ تاریخ کا مہلک ترین اور سب سے پیچیدہ آپریشن ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس موقع تھا لیکن معاہدہ کرنے سے انکارکیا، ہم ہرگز یہ برداشت نہیں کریں گے کہ میزائل امریکی عوام کو نشانہ بنائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *