Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران پر حملے کیلئے مہینوں اور سالوں تیاری کی تھی: جنرل ڈین کین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران پر حملے کیلئے مہینوں اور سالوں تیاری کی تھی: جنرل ڈین کین

واشنگٹن: امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران پر حملے کیلئے مہینوں اور سالوں تیاری کی تھی۔جنرل ڈین کین نے کہا کہ خطے میں مزید امریکی افواج کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے، یہ آپریشن امریکا کی جنگی تیاری اور فوجی طاقت کا بھرپور اظہار ہے۔امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ایران پر حملے میں 100 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا، اسپیس اینڈ سائبر آپریشنز میں کمیونیکیشن نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا۔جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکی افواج نے سیکڑوں ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کر دیا، کویت میں طیاروں کی تباہی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا تھا کہ طیارے دشمن کی فائرنگ سے تباہ نہیں ہوئے، ہم کاؤنٹر ڈرون فائٹ میں ثابت قدم رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس دور مار کرنے والے میزائلوں کی صلاحیت ہے، ایران کے آپریشن کا کوئی وقت نہیں دے سکتے۔امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ جنگ میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مزید وقت لگے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *