Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رانا ثنا اللہ کی اپوزیشن کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی بریفنگ میں شرکت کی دعوت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رانا ثنا اللہ کی اپوزیشن کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی بریفنگ میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد: عالمی صورتحال کے پیش نظر رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی بریفنگ میں شرکت کی دعوت دے دی۔وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی قیادت میں ایک وفد نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس سے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والی اہم بریفنگ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی۔محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس نے اس حوالے سے اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کے لیے وقت طلب کیا اور کہا کہ مشاورت مکمل ہونے کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ملاقات کے موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے اور تمام اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے قومی سلامتی کے لیے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر غور و خوض کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے۔وزیراعظم کے سیاسی مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ کے مطابق پارلیمانی لیڈرز کے اس اِن کیمرا اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی ہے، جہاں خطے کی تازہ صورتحال اور ایران پر ہونے والے حملے کے تناظر میں بریفنگ دی جائے گی۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اپوزیشن رہنماؤں اور مختلف جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے اور ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذاتی اور جماعتی سیاست سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر سنجیدگی سے مشاورت کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *