Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شاہد آفریدی کی شاہین شاہ کی کارکردگی پر سخت تنقید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شاہد آفریدی کی شاہین شاہ کی کارکردگی پر سخت تنقید

شاہد آفریدی کی شاہین شاہ کی کارکردگی پر سخت تنقید اتنے عرصے سے کھیل رہا ہے ، یہ نہیں پتا چلا آخری اوور کرنا کہاں سے ہے
کراچی:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ان کے بولنگ سٹائل پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔حال ہی میں شاہین کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی کارکردگی پر شاہد آفریدی نے اعتراض کیا، انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘شاہین اتنے عرصے سے کھیل رہا ہے ، تمہیں یہ نہیں پتا چل رہا کہ تمہیں آخری اوور کرنا کہاں سے ہے ، اتنی مرتبہ شاہین کو بتا چکے ہیں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ‘متعدد بار بتانے کے باوجود شاہین بار بار غلطیاں کررہا ہے ، جب رائٹ ہینڈر کھیل رہا ہے تو رانڈر دا وکٹ بال نہیں کیا جاتا اور اگر کیا بھی جائے تو وکٹوں کے اندر کیا جاتا ہے ۔شاہد آفریدی نے مزید کہا ‘سمجھ سے باہر ہے بار بار یہ ایک ہی غلطی کررہا ہے ، ہمارے بولرز کو پتا نہیں یہ چیزیں کب سمجھ آئیں گی۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ‘نہ یہ لوگ سیکھ رہے ہیں، نہ سیکھنا چاہتے ہیں، نہ یہ کھلاڑی رنز کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ میچ کے اندر صرف ایک یا دو لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا ہم بہت پیچھے ہیں، ہماری سوچ دنیائے کرکٹ سے بہت پیچھے ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *