Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آپریشن غضب للحق کے دوران قندھار میں 205 کور کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، سکیورٹی ذرائع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آپریشن غضب للحق کے دوران قندھار میں 205 کور کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، سکیورٹی ذرائع

راولپنڈی: سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں افغان طالبان کے 205 کور کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران طالبان کے ایمونیشن ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں انہیں بھاری فوجی نقصان اٹھانا پڑا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کی جانے والی ان مؤثر اور طاقتور کارروائیوں کا مقصد دہشت گرد عناصر کے نیٹ ورک کو کمزور کرنا اور خطے میں سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *