Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خواتین کو انصاف کی رسائی میں اب بھی کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے: چیف جسٹس پاکستان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خواتین کو انصاف کی رسائی میں اب بھی کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے: چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین قومی ترقی اور استحکام کا بنیادی ستون ہیں، آئین پاکستان خواتین کو قانون کے سامنے مکمل مساوات کی ضمانت دیتا ہے۔خواتین کے عالمی دن پر چیف جسٹس نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے، خواتین کو انصاف تک رسائی میں اب بھی کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے، دیہی اور محروم طبقات کی خواتین کو انصاف کے نظام میں مشکلات درپیش ہیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ صنفی حساس انصاف کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عدالتی اصلاحات کا نیا ایجنڈا تیار کیا ہے، 2026-27 میں صنفی حساس انصاف عدالتی اصلاحات کا مرکزی حصہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی عدالتوں میں خواتین سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے، خواتین کیلئے مفت قانونی معاونت اور ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔چیف جسٹس نے خاندانی تنازعات کے حل کیلئے مصالحتی نظام کو مضبوط بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایک منصفانہ معاشرہ خواتین کو وقار اور مساوات دینے سے بنتا ہے، قانون کی حکمرانی کی اصل طاقت کمزور طبقات کے تحفظ میں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *