Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، ایک دہشتگرد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، ایک دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج نے پاک افغان سرحد چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔پاک افغان بارڈر پر چمن سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں 3 سے 4 خوارج پر مشتمل تشکیل کی دراندازی کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا، پاک فوج نے باڑ کاٹنے والے خوارج کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی دہشت گردوں سے تیار شدہ 4 سے 5 آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد ہوا، پاک فوج کی منظم کارروائی سے دہشت گردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *