Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یوکرین کا بحران مغربی ممالک کی کیف میں بغاوت کی حمایت کا نتیجہ ہے: پیوٹن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یوکرین کا بحران مغربی ممالک کی کیف میں بغاوت کی حمایت کا نتیجہ ہے: پیوٹن

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کا موجودہ بحران مغربی ممالک کی جانب سے کیف میں حکومت کے خلاف بغاوت کی حمایت کا نتیجہ ہے۔روسی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یوکرینی بحران کی جڑیں اسی وقت پڑ گئیں جب مغربی ممالک نے کیف میں بغاوت کی حمایت کی، ان کے مطابق اس کے بعد کرائمیا میں پیش آنے والے واقعات اور پھر یوکرین کے جنوب مشرقی علاقوں ڈونباس اور نووروسیا کی صورتحال نے اس بحران کو مزید گہرا کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ بنیادی طور پر مغربی ممالک کی ایک بڑی اور نظامی غلطی کا نتیجہ ہے۔ولادیمیر پیوٹن کے مطابق کییف حکومت یورپی ممالک کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے انہوں نے اس صورتحال کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے “دم کتے کو ہلا رہی ہو” یعنی کمزور فریق طاقتور فریق کو کنٹرول کر رہا ہو۔روسی صدر نے مزید کہا کہ مغربی ممالک آج یوکرین میں وہی نتائج بھگت رہے ہیں جو انہوں نے خود پیدا کیے تھے۔ ان کے بقول یہ روس کے اقدامات کا نتیجہ نہیں بلکہ مغربی ممالک کی پالیسیوں کا حاصل ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ حالات کے باعث عالمی توانائی کی منڈیوں میں کشیدگی انتہائی حد تک بڑھ چکی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *