Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آپریشن غضب للحق: 641 خوارج ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ: عطا تارڑ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آپریشن غضب للحق: 641 خوارج ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن ”غضب للحق“ بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اس دوران اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک جبکہ 855 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔عطا اللہ تارڑ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کی 243 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں جبکہ 42 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر کے انہیں بھی ختم کر دیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران افغان طالبان رجیم کے 219 ٹینک اور مسلح گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں 65 مختلف مقامات پر فضائی کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور یہ کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *