Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، ڈی آئی جی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، ڈی آئی جی

تجارتی مراکز، مارکیٹس کا دورہ، شہریوں کی رہنمائی کیلئے قائم ہیلپ ڈیسک کا معائنہ
اسلام آباد: ڈی آئی جی جواد طارق اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا مختلف تجارتی مراکز اور مارکیٹس کا دورہ، شہریوں کی رہنمائی اور فوری مدد کیلئے قائم کئے گئے پولیس ہیلپ ڈیسک کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام تھانوں کی حدود میں پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں افسران اور جوانوں شہریوں کی سہولت کیلئے تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہیلپ ڈیسک پر لیڈیز پولیس افسران بھی تعینات ہیں تاکہ خواتین کو بہتر اور فوری معاونت فراہم کی جاسکے۔ہیلپ ڈیسک بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی مدد فراہم کریں گے اور معلومات کے حصول کے ساتھ ایمرجنسی کی صورت میں فوری اور بروقت مدد کو یقینی بنائیں گے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ادھر ڈی آئی جی کا نما زتر اویح اور سحر ی کے اوقات میں ضلع بھر کی مساجد کے سکیور ٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے بریف کیا۔شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *