Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغانی ہسپتال پر حملے کا دعویٰ وہ کررہے جو مساجد کو نشانہ بناتے رہے : وزیر دفاع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغانی ہسپتال پر حملے کا دعویٰ وہ کررہے جو مساجد کو نشانہ بناتے رہے : وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کے الزامات پر وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خواجہ آصف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اپنی 78 سالہ تاریخ میں پاکستان نے کئی غلطیاں کی ہیں، لیکن افغانوں کی طویل مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی، اور اللہ ہمیں اس کی معافی دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کے ہسپتال پر حملے کا دعویٰ ان لوگوں کی جانب سے سامنے آ رہا ہے جو خود مسجدوں پر حملے کرواتے، سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے، عام شہری، بازار اور سکول نشانہ بناتے اور معصوم بچوں کو خون میں نہلاتے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ منشیات کی سمگلنگ اور ریاست پر حملے کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہیں پاکستان پچاس سال سے پناہ دیتا رہا، مگر جنہوں نے وعدے کیے، وہ ان کے احترام نہیں کرتے اور اربوں روپے کی کمٹمنٹ پوری کرنے کے لیے تاوان طلب کرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *