Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران کا دھونس اور دباؤ کے آگے سرنڈر کرنے سے صاف انکار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران کا دھونس اور دباؤ کے آگے سرنڈر کرنے سے صاف انکار

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر میکرون سے گفتگو میں ایران کا مؤقف واضح کر دیا، انہوں نے کہا کہ حملے کے خلاف دفاع ہر ملک کا فطری حق ہے، اپنی سرزمین کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ایرانی صدر نے کہا کہ خطے میں امریکی اڈوں کا ایران کیخلاف استعمال بند کیا جائے، امریکی اڈوں کا استعمال کرکے ہمسایہ ممالک سے تعلقات خراب کی کوشش کی جارہی ہے، صیہونی اور امریکی حملوں کو نظرانداز کرکے خطے میں امن ممکن نہیں۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران دھونس اور دباؤ کے آگے سرنڈر نہیں کرے گا، عالمی برادری ایران پر حملوں کی مذمت کرے، حملہ آوروں کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کیا جائے۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک آئندہ حملے بند کرنے کی ضمانت نہیں ملتی جنگ ختم کرنے کی بات بے معنی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *