Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قومی ٹی 20 کپ سیمی فائنل: سیالکوٹ کو شکست دے کر کراچی وائٹس فائنل میں پہنچ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قومی ٹی 20 کپ سیمی فائنل: سیالکوٹ کو شکست دے کر کراچی وائٹس فائنل میں پہنچ گئی

پشاور:قومی ٹی 20 کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس، سیالکوٹ کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی۔پشاور میں جاری میچ میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنزبنائے، سیالکوٹ کی جانب سے حسن نواز نے 43، خواجہ ارحم نے 40 جب کہ علی افضل نے 26 رنز بنائے، اسامہ میر نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔کراچی وائٹس کی جانب سے باؤلنگ میں محمد اصغر نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ میر حمزہ، ثاقب خان اور دانش عزیز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی وائٹس نے جارحانہ آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 15ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کراچی وائٹس کی جیت میں عبداللہ شفیع نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کلیدی کردار ادا کیا جب کہ سعود شکیل نے 46 رنز بنائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *