Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایرانی پاسداران انقلاب کا علی لاریجانی اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایرانی پاسداران انقلاب کا علی لاریجانی اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان

تہران: پاسداران انقلاب نے ایران کی بسیح فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کر دی۔جاری بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی اور بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی شہادت کے بعد وہ خون کا بدلہ لینے کے جذبے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے، دہشت گرد قاتلوں کو خبردار کرتے ہیں کہ شہید رہنما، کمانڈروں اور دیگر شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔پاسدارانِ انقلاب نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ان شہادتوں سے ایرانی قوم اور بسیج کے تمام اہلکاروں کے حوصلے مزید بلند ہوں گے اور وہ مزاحمت کے راستے پر پہلے سے زیادہ مضبوطی سے قائم رہیں گے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے ایک حملے میں ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی اور بسیج کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا، ایران کی طرف سے علی لاریجانی کی شہادت کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے عرب ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر رہنماؤں کی شہادت سے نظام کو ہلایا نہیں جاسکتا، یہ ایک ایسا نظام ہے جو اداروں پر قائم ہے، سب سے اہم شخص سپریم لیڈر ہیں، ہمارے سپریم لیڈر کی شہادت کے باوجود بھی نظام کو فرق نہیں پڑا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *