Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد افغان طالبان ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد افغان طالبان ہلاک

راولپنڈی: آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف منہ توڑ اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں مواز کلے کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران متعدد افغان طالبان جہنم واصل جبکہ دیگر پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے کمپاؤنڈ اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا، آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی، پاک فوج علاقے میں سکیورٹی مضبوط رکھنے اور ممکنہ دراندازی کی روک تھام کیلئے چوکس ہے۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کا مقصد نہ صرف دہشت گردوں کو ختم کرنا بلکہ شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانا اور عوام کی حفاظت کرنا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *