Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

لاہور: پنجاب حکومت نے عید الفطر کی 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19 مارچ تا 21 مارچ (بروز جمعرات تا ہفتہ) عید الفطر کی 3 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔جبکہ 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے اور 23 مارچ کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی، اس طرح عید پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کو جمعرات سے پیر تک 5 چھٹیاں ملیں گی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عید کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو چھٹیاں ہوں گی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹی ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *