Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران نے 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیو خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ روزانہ دو جہاز آبنائے ہرمز سے گزریں گے، یہ ایران کی جانب سے ایک خوش آئند اور تعمیری اقدام ہے، ایران کا یہ اقدام امن کی نوید ہے، خطے میں استحکام کے فروغ میں مدد دے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک بامعنی قدم ہے، مکالمہ، سفارت کاری اور ایسے اعتماد سازی کے اقدامات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔نائب وزیراعظم نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ووٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے، اس کی تعریف ہونی چاہئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *