Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں امریکی فوجی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے۔اس حوالے سے تہران سے ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اردن کے قصبے ازرق میں موفق السلطی ایئر بیس پر ڈرون حملے کیے ہیں۔ایرانی فوج کے مطابق اردن کا موفق السلطی ایئر بیس ایران پر فضائی حملوں کے لیے استعمال ہو رہا تھا، ایرانی افواج کے مطابق اس نے آج علی الصبح متعدد ڈرونز کے ذریعے امریکی فوج کے لیے استعمال ہونے والے لاجسٹکس اور ضروری ساز و سامان کے گوداموں کے ساتھ ساتھ رہائشی سہولیات کو نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ اس اڈے کو خطے کے اہم ترین فوجی مراکز میں سے ایک قرار دیا گیا، جو مشرقی اردن میں اسٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے امریکی کارروائیوں کے لیے ایک کلیدی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ایرانی فوج کے مطابق ازرق ایک نہایت اہم آپریشنل پلیٹ فارم ہے، جہاں مختلف لڑاکا اور ٹرانسپورٹ طیارے تعینات ہیں اور یہ ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایک بڑے کمانڈ سینٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *