Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایک اور یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، ایران کا دبئی میں 500 امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، تیسرا امریکی بیڑا مشرق وسطیٰ روانہ، یمنی حوثی بھی جنگ میں شامل : کشیدگی میں کمی کیلئے وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایک اور یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، ایران کا دبئی میں 500 امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، تیسرا امریکی بیڑا مشرق وسطیٰ روانہ، یمنی حوثی بھی جنگ میں شامل : کشیدگی میں کمی کیلئے وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون

کشیدگی کے خاتمے کی موثر راہ نکلے گی،شہبازشریف، سفارتی رابطوں پر اعتماد میں لیا،خطے کے ممالک سلامتی چاہتے ہیں تواپنی سرزمین دشمنوں کو نہ دیں:ایرانی صدر،نیٹو نے مدد نہ کرکے بڑی غلطی کی:ٹرمپ ایرانی بحریہ کی اہم تنصیب،آبی ذخیرے پر حملے ، زنجان میں 5شہید ، کویت میں 6 امریکی بحری جہاز تباہ کرنیکا دعویٰ،ایئرپورٹ نشانہ،سعودیہ میں 12امریکی فوجی،ابوظہبی میں 5بھارتی زخمی،اسرائیل میں 1ہلاک
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو فون کر کے خطے میں جاری کشیدگی اور امن کی کوششوں پر ایک گھنٹہ سے زائد گفتگو کی اور پاکستان کے امریکا، برادر خلیجی اور اسلامی ممالک کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں پر اعتماد میں لیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کشیدگی کے خاتمے کی کوئی موثر راہ نکلے گی ۔جبکہ ایرانی صدر نے مذاکرات اور ثالثی کے لیے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔دوران گفتگو وزیراعظم نے ایران پر اسرائیل کے مسلسل حملوں، بالخصوص شہری تنصیبات پر ہونے والے تازہ حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ان مشکل حالات میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے 1900 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔وزیراعظم نے ایرانی صدر کو اپنی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے امریکا، برادر خلیجی اور اسلامی ممالک کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں سے آگاہ کیاجن کا مقصد امن مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔انہوں نے پاکستان کے امن اقدام کی بھرپور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی کوئی موثر راہ نکلے گی۔ایرانی صدر نے وزیراعظم کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات کے حوالے سے اپنا موقف بیان کیا۔ انہوں نے مذاکرات اور ثالثی کے لیے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔وزیراعظم نے ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *