Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
روس مستقبل میں اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے تیار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

روس مستقبل میں اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے تیار

ماسکو: روسی صدر ولادیمیرپوتن نے کہا ہے کہ روس مستقبل میں اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔روسی اولمپک کمیٹی کی 115ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ولادیمیر پوتن نے کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روس ان ممالک میں شامل رہا ہے جنہوں نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کی بنیاد رکھی۔انہوں نے یاد دلایا کہ روس نے 1900 سے جدید اولمپک گیمز میں شرکت شروع کی اور اب تک دو مرتبہ ان کی میزبانی بھی کر چکا ہے، جن میں 1980 کے ماسکو اولمپکس اور 2014 کے سوچی سرمائی اولمپکس شامل ہیں۔صدرپوتن کے مطابق دونوں مواقع پر روس نے اعلیٰ انتظامی اور تخلیقی معیار کا مظاہرہ کیا، جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ روس آئندہ بھی گرمیوں اور سردیوں کے اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے کھلا ہے اور اولمپزم کے حقیقی نظریات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *