Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار

کراچی: مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں چلی گئی جس کے باعث انڈیکس 7 حدیں گر گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کےدوران سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، 7000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار 656 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4 ہزار 864 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 46 ہزار 842 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 707 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب مشرق وسطی کی غیر یقینی صورتحال کے زیر اثر ایشیائی مارکیٹوں میں بھی شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق جاپان کا نکئی انڈیکس ساڑھے 5 فیصد تک گر گیا، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی تقریباً 5 فیصد گراوٹ دیکھی گئی، ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ڈیڑھ فیصد مندی ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی مندی ریکارڈ ہوئی، ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی ایک فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *