Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کو کویت نے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کو کویت نے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد: پاکستان کو کویت نے پٹرولیم مصنوعات بشمول ڈیزل اور جیٹ فیول کی مسلسل فراہمی کے حوالے سے یقین دہانی کردی، جس کا مقصد ملک کے توانائی کے تحفظ کے فریم ورک کو تقویت دینا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں کویت کے سفیر کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی، جس میں کویت پٹرولیم کارپوریشن نے پاکستان کو ایندھن کی فراہمی کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع نے بتایا کہ اس انتظام میں ڈیزل اور جیٹ فیول کی ترسیل کے لیے پاکستان کے جھنڈے والے جہازوں کا ممکنہ استعمال شامل ہے۔دوران ملاقات ہونے والی گفتگو میں کویتی سفیر کا کہنا تھا کہ مجوزہ فریم ورک پاکستان میں رجسٹرڈ بحری جہازوں کو تزویراتی طور پر اہم آبنائے ہرمز سے پٹرولیم مصنوعات لے جانے کی اجازت دے گا، یہ راستہ توانائی کی تجارت کے لیے دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں سے ایک ہے، جو تیل پیدا کرنے والے بڑے خطوں کو عالمی منڈیوں سے جوڑتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *