Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت نے دو ماہ میں صارفین کو 26 ارب 85 کروڑ روپے کا ریلیف دیا: ترجمان پاور ڈویژن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت نے دو ماہ میں صارفین کو 26 ارب 85 کروڑ روپے کا ریلیف دیا: ترجمان پاور ڈویژن

اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے کئے پرعزم ہے۔وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی صارفین کو 46 ارب 56 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف فراہم کرچکی ہے۔پاور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی ٹیرف میں مجموعی طور پر 71 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، دوسال میں صنعتی ٹیرف میں 14.44 روپے فی یونٹ کمی ہوئی ہے، صنعتی شعبے کا ٹیرف 49.19 روپے سے کم ہو کر 34.75 روپے فی یونٹ آچکا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ جنوری اور فروری میں صارفین کو 26 ارب 85 کروڑ روپے کا خالص ریلیف ملا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 48 ارب روپے کاریلیف ملا، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں 21.18 ارب روپے کا اضافہ تاہم مجموعی ریلیف رہا۔دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ جولائی تا فروری صارفین کو 33 ارب 29 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے 13.28 ارب سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس سے 33.29 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، حکومت نے عالمی ایندھن قیمتوں کے دباؤ کو خود برداشت کیا۔آخر میں ترجمان نے مزید کہا کہ بجلی قیمتوں میں استحکام کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، صارفین کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *