Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سمارٹ لاک ڈائون نہ لگانے کا فیصلہ : صوبوں نے محالفت کردی، ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس کے دوران مہنگائی کے دبائو کو کنٹرول کرنے پر بریفنگ، ایندھن کی وافر مقدار موجود ہونے کی یقین دہانی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سمارٹ لاک ڈائون نہ لگانے کا فیصلہ : صوبوں نے محالفت کردی، ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس کے دوران مہنگائی کے دبائو کو کنٹرول کرنے پر بریفنگ، ایندھن کی وافر مقدار موجود ہونے کی یقین دہانی

کفایت شعاری اقدامات سخت ،صوبوں پر 254 ارب کے ریلیف پیکیج میں حصہ ڈالنے پر زور،کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا،معیشت، توانائی، خوراک ،سکیورٹی سے متعلق مربوط فیصلے کریں :زرداری ایندھن فراہمی میں تعطل نہیں آنے دیا،عوام کو مزید ریلیف دینے کیلئے کوشاں:شہباز شریف،صدر یورپی کونسل کا فون ،کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستانی کوششوں کی تائید،سفارتی اقدامات کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت قومی قیادت کے مشاورتی اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی مخالفت کے پیش نظر ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، اجلاس میں مہنگائی کے دباؤ کو کنٹرول کرنے پر بریفنگ دی گئی اور ایندھن کی وافر مقدار موجود ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کفایت شعاری اقدامات سخت کرنے کا عزم کیاگیا۔ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے علاوہ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ،وزیراعظم آزادکشمیر، نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شرکت کی۔حکومتی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تجویز پر غور کیا گیا، صوبائی حکومتوں نے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے وفاق سے لاک ڈاؤن نہ لگانے کی سفارش کر دی۔اجلاس میں توانائی اور ایندھن کی بچت کیلئے اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے اور صوبوں پر بھی 254 ارب کے ریلیف پیکیج میں حصہ ڈالنے پر زور دیا گیا۔صدر مملکت نے ہدایت کی کہ بڑھتی قیمتوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، انہوں نے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے مربوط قومی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا، اجلاس میں توانائی بحران کے علاوہ عالمی صورتحال اور علاقائی سکیورٹی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔آصف زرداری نے کہا کہ معیشت، توانائی، خوراک اور سکیورٹی معاملات میں مربوط فیصلے کیے جائیں، مشکل وقت میں کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ایندھن کے استعمال میں کمی ، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے ۔حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ عالمی بحران کے باوجود ملک میں ایندھن کی سپلائی میں کوئی خلل نہیں، ملک میں تیل و گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں ، مستقبل کیلئے بھی انتظامات جاری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *