اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کا خیرمقدم کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان، کینیڈا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

Leave a Reply