Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان

اسلام آباد: پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی خطرناک ہے جس کا فوری اور مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہے، سفارت کاری اور مذاکرات ہی مسائل حل کرنے کا واحد مؤثر راستہ ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم کے مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے ہوئے، پاکستان کی خطے میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری ہیں، سعودی عرب ،مصراور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان خطے میں امن کے لیے متحرک ہے۔دفتر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان بات چیت چین میں ہورہی ہے، پاکستان نے اپنا وفد چین کے شہر ارومچی بھیجا ہے، وفد بھیجنے کا مقصد ہے افغانستان کے اندر سے دہشتگردی بند کی جائے۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان طالبان دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں، افغان طالبان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، پاکستانی وفد ابھی چین میں بات چیت کے لیے موجود ہے واپس نہیں آیا، پاکستان کھبی بھی مذاکرات سے نہیں بھاگا، افغانستان کے معاملے پر چین کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *