Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیاں نے امریکی عوام کے نام کھلا خط جاری کر دیا جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ پر مسلط کی گئی جنگ سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات پر اہم سوالات اٹھائے ہیں۔
جاری خط میں ایرانی صدر نے سوال اٹھایا کہ کیا واشنگٹن واقعی امریکا فرسٹ کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے یا اسرائیل کا نمائندہ بن کر آخری امریکی فوجی تک جنگ لڑنے کو تیار ہے؟ ایران کو امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں، امریکی عوام گھڑی ہوئی کہانیوں سے ہٹ کر حقیقت دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ایران نے جدید تاریخ میں کبھی جارحیت، توسیع پسندی، یا تسلط کا راستہ اختیار نہیں کیا، ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا البتہ ہمیشہ حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ایران کو خطرہ بنا کر پیش کرنا حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا، یہ تصور طاقتور حلقوں کے سیاسی اور معاشی مفادات کا نتیجہ ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کوئی بھی ملک اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے سے دستبردار نہیں ہوگا، ایران کا ردعمل متوازن اور جائز ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اس جنگ سے امریکی عوام کے کون سے مفادات حاصل ہو رہے ہیں؟ کیا ایران کی جانب سے کوئی حقیقی خطرہ موجود تھا؟ کیا معصوم بچوں کا قتل، کینسر کے علاج کی ادویات بنانے والے اداروں کی تباہی، یا کسی ملک کو پتھر کے دور میں واپس بھیجنے کے دعوے امریکہ کی عالمی ساکھ کو بہتر بناتے ہیں؟۔انہوں نے کہا ایران نے مذاکرات کیے، مذاکرات کے دوران حملے کا فیصلہ امریکی حکومت کا تھا، توانائی اور صنعتی تنصیبات پر حملے براہ راست ایرانی عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ایرانی صدر نے خط میں مزید لکھا کہ کیا یہ درست نہیں کہ اسرائیل ایران کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے فلسطینیوں کے خلاف اپنے اقدامات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے؟ دنیا نازک موڑ پر کھڑی ہے، تصادم کا راستہ بے فائدہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *