Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
34 واں روز: جنگ، مذاکرات اور جنگ بندی کا شیطانی چکر برداشت نہیں: ایران – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

34 واں روز: جنگ، مذاکرات اور جنگ بندی کا شیطانی چکر برداشت نہیں: ایران

تہران، ابوظہبی، واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ 34 ویں روز میں داخل ہو گئی، ٹرمپ نے ایران کو پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی دے دی، لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شہید ہو گئے، امریکی اخبار کے مطابق یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیل کی تہران پر رات بھر بمباری، ایران کے جوابی حملے بھی جاری ہیں۔امریکا کی دھمکیوں پر ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نےکہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج اپنے ملک پر حملہ کرنے والوں کے پاؤں کاٹ دیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ ایران نےکبھی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا، ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کی باتوں کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں کے لیے آبنائے ہرمز نہیں کھولا جائے گا۔ادھر ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا خطے میں میری ٹائم رجیم تبدیلی کی صورت میں ٹرمپ کا رجیم چینج کا خواب پورا ہوچکا ہے، ابراہیم عزیزی ٹرمپ کو مخاطب کرکے بولے آبنائے ہرمز یقینی طور پر دوبارہ کھلے گی لیکن آپ کے لیے نہیں۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کھولنے سے مشروط کردیا، دھمکی دی کہ جب تک آبنائے ہرمز نہیں کھلتی تب تک ہم ایران کو مکمل تباہ کردیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *