Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران پر حملوں کے بعد وسیع خطہ خطرناک موڑ پر کھڑا ہے: عاصم افتخار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران پر حملوں کے بعد وسیع خطہ خطرناک موڑ پر کھڑا ہے: عاصم افتخار

نیویارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد وسیع خطہ خطرناک موڑ پر کھڑا ہے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ پاکستان عرب دنیا کے ساتھ تاریخی اور گہرے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔عاصم افتخار نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ اور لیگ آف عرب اسٹیٹس آپس میں تعاون مضبوط کریں کیونکہ عالمی سیاسی غیر یقینی صورتِ حال میں علاقائی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کی بنیادی ذمے داری سلامتی کونسل کی ہے جبکہ علاقائی تنظیمیں تنازعات کی روک تھام، ثالثی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے پُرامن حل اور مکالمے کو فروغ دینے کے لیے عرب لیگ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ فلسطینی عوام غیر قانونی قبضے، بے دخلی اور بنیادی حقوق کی نفی کا سامنا کر رہے ہیں اور اسرائیل کو فلسطین، شام اور لبنان سمیت تمام عرب علاقوں سے اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرنا ہو گا۔عاصم افتخار نے یہ بھی کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں محدود جہاز رانی سے متعلق چیلنجز بھی درپیش ہیں، اس کے لیے فوری ترجیح مکمل جنگ بندی اور مکالمے کی بحالی ہونی چاہئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *