Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سلامتی کونسل: آبنائے ہرمز طاقت سے کھلوانے کیلئے ووٹنگ آج، ایران کا انتباہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سلامتی کونسل: آبنائے ہرمز طاقت سے کھلوانے کیلئے ووٹنگ آج، ایران کا انتباہ

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج بحرین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کرائے گی جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے ’دفاعی‘ طاقت کے استعمال کی اجازت دینا ہے۔امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے اہم سمندری راستے پر ایسی سخت گرفت قائم کر لی ہے کہ وہاں سے جہازوں کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے، اس وجہ سے تیل اور ایندھن کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا، اور دنیا کی معیشت میں بے چینی اور ہلچل مچ گئی۔اقوام متحدہ میں بحرین کے سفیر جمال الرویعی نے کہا کہ ہم اپنے خطے اور دنیا کو متاثر کرنے والی معاشی دہشت گردی کو قبول نہیں کر سکتے، پوری دنیا ان حالات سے متاثر ہو رہی ہے، قرارداد کا متن جو کئی ترامیم کے مراحل سے گزرا ہے اور جسے امریکا کی حمایت حاصل ہے، ایک نازک موڑ پر سامنے آیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دے گی، سلامتی کونسل میں بھی اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جارح قوتوں اور حامیوں کے اقدامات کشیدگی میں اضافہ کریں گے، معاملات کو مزید بگاڑنے کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *