Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے ریلوے مسافروں کیلئے بڑا ریلیف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے ریلوے مسافروں کیلئے بڑا ریلیف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے ریلوے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا۔حکومت پاکستان نے ڈیزل قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ کر لیا، آپریشنل اخراجات پورے کرنے کیلئے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ناگزیر تھا۔وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرائے بڑھانے سے منع کر دیا، اکانومی، اے سی کلاسز سمیت کسی کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔تاجر برادری کی سہولت کیلئے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا۔وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں:محمد حنیف عباسی نے کہا کہ یہ عوام کیلئے تحفہ ہے، اس اقدام سے ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *