Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب حکومت کا گیس ونڈ فال لیوی کی تقسیم پر اہم اصولی فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب حکومت کا گیس ونڈ فال لیوی کی تقسیم پر اہم اصولی فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے گیس ونڈ فال لیوی کی تقسیم پر اہم اصولی فیصلہ کر لیا۔پنجاب نے خیبر پختونخوا کی پچاس، پچاس شیئرنگ تجویز کی اصولی حمایت کر دی، پنجاب کی حمایت مشروط ہے، مستقبل میں پنجاب کو بھی گیس آمدن میں برابر حصہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔گیس آمدن کی تقسیم میں پنجاب نے اپنے مالی حقوق کے تحفظ کا واضح مؤقف اپنا لیا، خیبر پختونخوا نے گیس فروخت سے حاصل پچاس کروڑ روپے ونڈفال لیوی میں حصہ مانگ لیا۔پنجاب نے کہا آئندہ گیس آمدن میں صوبوں کو برابر حصہ دیا جائے، گیس ونڈفال لیوی کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کی تجویز سامنے آ گئی۔محکمہ توانائی اور محکمہ خزانہ نے بھی شیئرنگ تجویز کی حمایت کر دی، پنجاب حکومت نے وفاق سے تمام گیس لائسنسز اور دریافتوں کی تفصیلات مانگنے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب نے گیس سے متعلق تمام ریکارڈ صوبوں کے ساتھ شیئر کرنے کا مطالبہ کر دیا، گیس آمدن کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت سرگرم ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبوں کو اپنے مالی حقوق کے حصول کیلئے بروقت اقدامات کرنا ہوں گے، پنجاب نے واضح کر دیا کہ اپنے وسائل اور حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔گیس ونڈفال لیوی کی تقسیم پر بین الصوبائی مشاورت کا دائرہ وسیع ہونے لگا، پنجاب نے اصولی حمایت کے ساتھ اپنے مستقبل کے مالی مفادات بھی سامنے رکھ دیئے۔گیس آمدن کے معاملے پر پنجاب نے وفاق سے مکمل شفافیت کا مطالبہ بھی کر دیا، صوبائی حقوق کے معاملے پر پنجاب کا دو ٹوک مؤقف، برابر حصہ چاہئے۔گیس وسائل کی تقسیم پر پنجاب نے مالی انصاف کا مطالبہ اٹھا دیا، پنجاب حکومت نے گیس آمدن سے متعلق تفصیلات خفیہ رکھنے کے بجائے شیئر کرنے پر زور دے دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *