Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا

تہران، واشنگٹن، ابوظہبی: مشرق وسطیٰ میں جنگ 35 ویں روز میں داخل ہو گئی، امریکا اسرائیل کے حملوں میں شدت آ گئی، تہران، کرج، قم، بندرعباس اور ایران کے دیگر علاقوں پر حملے کیے گئے، ایران نے امریکی تنصیبات اور اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، قیشم جزیرے پر لڑاکا طیارہ مار گرایا، ابراہم لنکن بیڑے پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا۔سوشل میڈیا صارفین اور ذرائع ابلاغ نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مغربی تہران، ملارد، پارچین، کرج، مہرشہر، شہریار، بندرعباس، بہبہان، برازجان اور بوشہر میں دھماکوں کی اطلاعات دی ہیں، اسی طرح تبریز، شیراز اور قم میں بھی دھماکوں اور حملوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران میں 2076 افراد شہید ہو چکے ہیں، 26 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوئے، ایک لاکھ 13 ہزار شہری املاک کو نقصان ہوا، 90 ہزار گھر اور 760 تعلیمی ادارے بھی تباہ ہوئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *