Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ایران کے مؤقف کو امریکی میڈیا کی جانب سے غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، ہم ثالثی کی پاکستان کی کوششوں کیلئے شکر گزار ہیں۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی بھی اسلام آباد جا کر مذاکرات کرنے سے انکار نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی جنگ کے حتمی اور دیرپا خاتمے کی شرائط سے متعلق فکر مند ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ ہم پر ہم پر مسلط کی گئی ہے، عباس عراقچی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ثالثوں کے مطابق ایران نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں امریکی نمائندوں سے ملاقات کے لیے تیار نہیں اور امریکا کے مطالبات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکیے اور مصر اب بھی اس معاملے میں پیش رفت کی کوشش کر رہے ہیں اور مذاکرات کے لیے متبادل مقامات جیسے قطر کا دارالحکومت دوحہ یا ترکیے کا شہر استنبول زیر غور ہیں جبکہ تعطل ختم کرنے کیلئے نئی تجاویز بھی سامنے آ رہی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *