Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مسافر، گڈز ٹرانسپورٹ کو سبسڈی ملنے سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا: عطا تارڑ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مسافر، گڈز ٹرانسپورٹ کو سبسڈی ملنے سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا: عطا تارڑ

لاہور: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوامی اور گڈز ٹرانسپورٹ کو سبسڈی ملنے سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔صوبائی دارالحکومت میں مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خطے کے کئی ممالک میں پٹرول کی قلت ہوگئی ہے تاہم موجودہ صورتحال میں بھی حکومت نے ملک میں پٹرول کی قلت نہیں ہونے دی۔اُنہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ اور سبسڈی کا نظام واضح کیا گیا جب کہ قومی قیادت کو آگاہ کیا گیا کہ اب حکومت کے لیے مہنگائی کا بوجھ اٹھانا مشکل ہو چکا ہے، وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام خود کو محفوظ محسوس نہ کریں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو سبسڈی ملنے سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم نے پرائسنگ فارمولے پر سخت محنت کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی اور عوامی ریلیف کے لیے پٹرول پر عائد لیوی میں 80 روپے تک کمی لائی گئی ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا وزیراعظم نے چاروں صوبوں کی قیادت کو اکٹھا کرکے اقدامات کیے، عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مکمل سبسڈی سے پورا نہیں کیا جاسکتا، ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے براہ راست کیش ٹرانسفر کا نظام تیار ہے جب کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گی اور سفارتی محاذ پر بھی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پورے ملک میں تیل کی قلت نہیں اور حکومت نے ایندھن کی مسلسل فراہمی کا بندوبست کر رکھا ہے، عام آدمی مشکل کا شکار ہو، یہ وزیراعظم کو برداشت نہیں، اِسی لیے کفایت شعاری پر وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر وزارتوں سے رپورٹ طلب کرتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کسانوں اور محنت کشوں کو تیل کی قلت سے بچانے کے لیے بروقت اقدامات کیے، جبکہ ہمسایہ ممالک میں قلت اور لمبی قطاروں کے باوجود پاکستان میں صورتحال مستحکم رہی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے تین ہفتوں تک 129 ارب روپے کی سبسڈی دے کر عوام کو عالمی مہنگائی سے بچایا اور سرکاری سطح پر تیل کے اخراجات میں 40 فیصد تک کمی کا فیصلہ کرکے بچت مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *