Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلاول بھٹو سے سابق وزیراعلیٰ سندھ سمیت پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلاول بھٹو سے سابق وزیراعلیٰ سندھ سمیت پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعلیٰ سندھ سمیت پی پی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی سے سید ناصر حسین شاہ نے بھی ملاقات کی اور محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریف کیا۔بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی آسکانی کی ملاقات ہوئی، لیاقت علی نے اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *