اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا، اسلام آباد ٹریفک پولیس میں ماحول دوست گاڑیوں کا استعمال خوش آئند ہے۔
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ٹریفک پولیس کو ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جدید گاڑیوں کا نظام لانچ کرنے پر خوشی ہو رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتیں آج آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، گاڑیوں کی پہلی کھیپ اسلام آباد پولیس کو فراہم کر دی، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ماحول دوست گاڑیوں کا استعمال خوش آئند ہے، یہ جدید گاڑیاں پٹرول کے بجائے بجلی سے چلیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے ملک بھر میں منصوبے کی تقلید کی جائے گی، الیکٹرک وہیکل کے استعمال سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، اسلام آباد پولیس کو پہلے مرحلے میں 15 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم

Leave a Reply