Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے کو کیش لیس بنانے کیلئے قانون تیار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے کو کیش لیس بنانے کیلئے قانون تیار

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے کو کیش لیس بنانے کیلئے قانون تیار کر لیا، خیبر پختونخوا ڈیجیٹل پیمنٹ ایکٹ 2026 ایوان میں پیش کر دیا گیا۔بل صوبائی وزیر قانون افتاب عالم نے ایوان میں پیش کیا، جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں تمام کاروباروں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ ہوگا، دکانوں اور تجارتی مراکز پر کیو آر کوڈ آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔مجوزہ بل کے مطابق تعلیمی ادارے، کلینکس اور ہسپتال بھی ڈیجیٹل پیمنٹ کے پابند ہوں گے، گاہک سے ڈیجیٹل ادائیگی پر کوئی اضافی چارجز وصول نہیں ہوں گے۔ڈیجیٹل ادائیگی سے انکار کرنے والے کاروباری اداروں پر جرمانہ ہوگا، کیو آر کوڈ کے ذریعے معیشت اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔مجوزہ بل کے مطابق مانیٹرنگ افسران کو کسی بھی وقت کاروباری مراکز کے معائنے کا اختیار حاصل ہوگا، نئے رجسٹرڈ ہونے والے کاروباروں کو دو سال تک ٹیکس رعایت ملے گی۔بینکوں اور سروس فراہم کنندگان کو تکنیکی مدد فراہم کرنا ہوگی، صوبائی حکومت شہریوں کو کیش لیس معیشت کی طرف راغب کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *